The news is by your side.

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں 10 دہشت گرد ہلاک

0

راولپنڈی(یو این آئی) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں 10 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ تین کو زخمی کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8-9 مارچ کو ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں میں دس دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 8 مارچ کو انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ جس کے بعد دہشت گردوں کے صفائے کیلیے ہونے والے آپریشن کے دوران مزید چار دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع میں ایک الگ کارروائی کے دوران فورسز کو پاک افغان سرحد سے دراندازی اور پانچ دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی جس پر فوری ایکشن لیا گیا۔

دو طرفہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کی شناخت حضرت عمر اور رحمان نیاز کے ناموں سے ہوئی جبکہ تین دہشت گرد زخمی ہوئے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.