اسلام آباد(یو این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس کا فیصلہ کل بدھ کو سنایا جائیگا
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ مختصر فیصلہ سنائیں گے ،تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائیگا
اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ،عدالت اپنے مختصر فیصلے میں صدارتی ریفرنس پر رائے دے گی
یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے 9 رکنی بنچ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔