اسلام آباد(یو این آئی)مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے ممبران کا اجلاس طلب کرلیا گیا،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مجلسِ شوریٰ پارلیمنٹ کے ممبران کا اجلاس طلب کیا،مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے ممبران کا اجلاس 9 مارچ کو صبح دس بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا،سپیکر قومی اسمبلی نے مجلسِ شوریٰ پارلیمنٹ کے ممبران کا اجلاس صدارتی الیکشن کے رول 9 کی شق بی اور رولز 1988 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔