The news is by your side.

شمالی وزیرستان میں فائرنگ، محسن داوڑ زخمی

0

میران شاہ(یو این آئی) شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں فائرنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ زخمی ہو گئے۔

قومی اسمبلی کے سابق رکن اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ احتجاجی مظاہرے کے دوران زخمی ہوئے۔ محسن داوڑ کو پاو¿ں میں گولی لگی۔

احتجاجی مظاہرہ میران شاہ میں انتخابی نتائج کی تاخیر پر کیا جا رہا تھا۔ محسن داوڑ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ محسن داوڑ کے ساتھ دیگر 3 افراد بھی زخمی ہوئے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.