The news is by your side.

انسانی سمگلنگ اور منی لانڈرنگ،جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 43 سال قید کی سزا

0

اسلام آباد (یو این آئی)انسانی سمگلنگ اور منی لانڈرنگ میں ملوث مجرم کو سزا سنا دی گئی۔ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انسانی سمگلنگ اور منی لانڈرنگ میں ملوث مجرم کو مجموعی طور پر 43 سال قید بامشقت اور 6کروڑ 13 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی گئی،عزیز احمد نامی مجرم کو انسانی سمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی. ملزم کے خلاف ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی میں مقدمات درج تھے ،سپیشل جج سنٹرل راولپنڈی امجد علی شاہ نے عزیز احمد کو مجرم قرار دیتے ہوئے مجموعی طور پر 43 سال قید بامشقت اور 6 کروڑ 13 لاکھ روپے کی سزا سنائی ایف آئی اے کی جانب سے مقدمہ کی پیروی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل جمال سبحانی نے کی معزز جج نے سپرٹنڈنٹ جیل سینٹرل راولپنڈی کو مجرم کی قانون کے مطابق سزا پہ عملدرآمد کے احکامات جاری کیے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.