The news is by your side.

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلی فونک رابطہ، تعلقات کی بحالی کی خواہش کا اظہار

دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ انسداد دہشت گردی اور باہمی دلچسپی کے دیگر پہلوئوں پر ورکنگ لیول کے تعاون اور قریبی تعلقات کو مضبوط کیا جانا چاہئے۔

0

 اسلام آباد ( یو این آئی):وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اورباہمی اعتماد اور تعاون کے جذبے کی بنیاد پر ایران کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے باہمی اعتماد اور تعاون کے جذبے کی بنیاد پر ایران کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

 

وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے احترام کے اس تعاون کو تقویت دینی چاہیے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ انسداد دہشت گردی اور باہمی دلچسپی کے دیگر پہلوئوں پر ورکنگ لیول کے تعاون اور قریبی تعلقات کو مضبوط کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کشیدگی کم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے سفیروں کی اپنے اپنے دارالحکومتوں میں واپسی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.