اسلام آباد(یو این آئی) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پاکستان کی جانب سے ایران میں جوابی آپریشن کے تناظر میں کہا ہے کہ کوئی بھی ملک پاکستان کی طرف دیکھے گا یا بچگانہ حرکت کرے گا تواسی طرح موثر جواب دیا جائے گا۔
انہوںنے کہا کہ پاکستان ایک امن چاہنے والا ملک ہے لیکن پاکستان پر حملہ کرنے والے اب سو دفعہ پہلے سوچیں گے، ہم نے ہمیشہ دنیا میں امن کی بات کی ہے اور ہمیشہ دنیا میں امن قائم رکھنے کے لیے کام کیا ہے۔
زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور ہماری افواج بہت اچھے طریقے سے ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے، ہم اپنے ہمسایہ ممالک سے بہترین تعلقات چاہتے ہیں لیکن صرف برابری کی بنیاد پر۔