The news is by your side.

پاک ایران کشیدگی؛ قومی سلامتی کمیٹی اور وفاقی کابینہ کے اجلاس کل طلب

0

اسلام آباد( یو این آئی) پاک ایران کشیدگی کے تناظر میں قومی سلامتی کمیٹی اور وفاقی کابینہ کے اجلاس کل طلب کرلئے گئے۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اور وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاک ایران تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔

نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تمام سروسز چیفس اور وفاقی وزرا شریک ہوں گے، جس میں پاک ایران کشیدہ صورت حال کو زیر غور لایا جائے گا۔

علاوہ ازیں کل جمعہ کے روز طلب کیے گئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی موجودہ سلامتی کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.