The news is by your side.

بالی وڈ کی فلم ’ فائٹر‘میں پاکستان مخالف ڈائیلاگز نے سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا کردیا۔

ٹریلر میں بھارتی فضائیہ کوپلوامہ حملے کے بعد پاکستان کے خلاف ایک آپریشن کا منصوبہ بناتے دکھایا گیا،

0

 اسلام آباد(یو این آئی):بالی وڈ کی فلم ’ فائٹر‘میں بھارت کی پاکستان دشمنی اور پاکستان مخالف ڈائیلاگز نے سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا کردیا۔

بالی وڈ کی فلم ’فائٹر‘ کے حال ہی میں جاری  ٹریلر میں بالی وڈ کے سپر اسٹار انیل کپور ، دپیکا پڈوکون اور ہریتھک روشن کو  بھارتی  فضائیہ میں مختلف عہدوں پر  دیکھا گیا، فلم میں ہریتھک اور دپیکا فضائیہ کے اسکوارڈن لیڈر جب کہ انیل کپور کمانڈنگ آفیسر کا کردار نبھاتے نظرآئے۔

ٹریلر میں بھارتی فضائیہ کوپلوامہ حملے کے بعد پاکستان کے خلاف ایک آپریشن کا منصوبہ بناتے دکھایا گیا، ٹریلر میں نیوز کاسٹر کا کہنا  ہے کہ  ’بھارتی فوجیوں پر پاکستان سے حملہ ہوا ہے جس میں 40 سے زائد بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں‘، اسی دوران بھارتی وزیر کا ڈائیلاگ سنا جاسکتا ہے جس میں وہ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کررہا ہے۔

اس کے بعد بھارتی فضائیہ کو پاکستان پر کئی فضائی حملے کرتے دکھایا گیا۔

ٹریلر میں اسی دوران ہریتھک روشن بظاہر ایک شخص کو ایکشن سین کے دوران کہتے ہیں کہ ’ پی او کے کا مطلب پاکستان نے کشمیر پر قبضہ کرلیا لیکن مالک ہم ہیں، تم جیسے دہشت گردوں کی وجہ سے اگر ہم بدتمیزی پر اتر آئے تو تمہارا ہر محلہ آئی او پی بن جائے گا، بھارت پاکستان پر قبضہ کرےگا‘۔

بھارت کی متعدد فلموں کی طرح فائٹر فلم کے ٹریلر نے بھی پاکستانیوں کے جذبات کو بھڑکادیا جس کے بعد ایک بار پھر پاکستانیوں کی جانب سے بھارت اور بھارتی اداکاروں پر شدید تنقید ی ٹوئٹس اور پوسٹ دیکھنے میں آئیں۔

یہی نہیں اس سب کے دوران پاکستان کی شوبز شخصیات بھی کسی صورت پیچھے دکھائی نہیں دیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.