متحدہ قومی موومنٹ نے پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں امیدواروں کی باضابطہ فہرست جاری کر دی
لاہور( یو این آئی) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے صوبہ پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں اپنے نامزد امیدواروں کی باضابطہ فہرست جاری کر دی۔ قومی اسمبلی کے27 اور پنجاب اسمبلی کے 19 حلقوں سے امیدواروں کو ٹکٹ دینے گئے ہیں۔
جمعرات کو ایم کی ایم پنجاب کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس نے انتخابی امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دی جس کے بعد ‘ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں نامزد امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دئیے گئے۔
ایم کیو ایم کی صوبائی تنظیمی کمیٹی اور پنجاب پارلیمانی بورڈ کے سربراہ زاہد ملک نے نامزد امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ ملنے پر مبارک دیتے ہوئے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ایم کیو ایم پڑھے لکھے غریب اور متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے جس نے معاشرے کے عام مگر اہل لوگوں میں پارٹی ٹکٹ تقسیم کئے ہیں جن میں خصوصی افراد بھی شامل ہیں اور اس کے لئے کوئی چندہ بھی وصول نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ان جماعتوں کا ساتھ دے گی جو ہماری پیش کردہ آئینی ترامیم پارلیمنٹ سے منظور کرائیں گی۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض سیکریٹری اطلاعات پنجاب عمر علی آغا نے انجام دئیے۔
تقریب سے صدر پنجاب عابد گجر، سیکرٹری جنرل کرامت علی شیخ، سینئیر نائب صدور بیرسٹر مختار علی ٹاٹری، ڈاکٹر علی حسین چوہدری اور آغا جانی نے بھی خطاب کیا۔ایم کیو ایم کی جانب سے
اسلام آباد کے حلقہ این اے 46 سے شہزاد آصف ، این اے 47 سے ندیم منصور، راولپنڈی کے حلقہ این اے 53 سے چوہدری منزلین ، این اے 54 سے سرور علوی ،این اے 55 سے رزاق بھٹی ،راولپنڈی کے حلقہ این اے 56 سے عابد حسین ،
اٹک کے حلقہ این اے 50 سے سردار مجتبی خان، اٹک سے صوبائی حلقہ پی پی 4 سے سید ممتاز حسین شاہ چکوال سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 58 سے ملک قلب عباس ، چکوال سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 20 سے اسد عباس ،
میاں نوالی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 سے عبد الجید خان ،جہلم سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 سے شیخ قیصر محمود ،منڈی بہاوالدین سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 68 سے عرفان صدیقی ،
ڈی جی خان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این 185 سے شیخ اظہار الحق ،ڈی جی خان سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 291 سے شیخ اظہار الحق ۔ڈی جی خان سے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 288 سے انتظا علی ،ڈ ی جی خان سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ نمبر پی پی 289 اشفاق ،
ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این 149 سے محمد راشد ، مظفر گڑھ سے قومی اسمبلی کے حلقہ 177 سے فضل الرحمن ، پاک پتن سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 194 محمد افضل نجمی ،
لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ 128 سے آغا محمدعلی خان ، لاہور سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 169 سے آغا محمد علی خان ، ننکانہ صاحب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 آغا محمد علی خان ، ننکانہ صاحب سے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 135 سے آغا محمد علی خان ،
سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71 سے چوہدری محمد سرور ،سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این 74 سے ماہ رخ مرزا ،سیالکوٹ سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 47 سے عمران حبیب ،
لاہور سے قومی اسمبلی حلقہ این اے 121 عمران اشرف گجر ، چنیوٹ سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 97 سے عرفان علی خان ،لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 سے کرن علی ،
فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ 103 سے محمد امین ، گوجرانوالہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ 78 سے فرخ حسین ،گوجرانوالہ سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 60 سے عمران مظفر ،
گوجرانوالہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ 81 سے عثمان غنی ، حافظ آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ 67 سے مظفر حسین ،لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ 130 سے سیمہ ناز اور لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ 128 سے عاصم ارشاد کو ٹکٹ جاری کئے ہیں ۔۔۔۔