The news is by your side.

عمران خان نے پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔

0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان نے پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔

سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 6 دسمبر 2023 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، اگر فیصلہ کالعدم نہیں ہوتا تو مقدمہ لاہور ہائیکورٹ منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ اسمبلی رکنیت اور پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا اور کیس لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہونے کے باوجود اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر ہوئی۔

عمران خان کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست واپس لینے کی استدعا کی لیکن عدالت نے کیس واپس لینے کی استدعا مسترد کردی، کوئی بھی عدالت مقدمہ واپس نہ کرنے پر اصرار نہیں کر سکتی۔

یاد رہے کہ 6 دسمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین عمران خان کی نااہلی کو برقرار رکھتے ہوئے کیس میں ان کی سزا معطلی کی درخواست نمٹا دی تھی۔

عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کو چیلنج کرنے والی درخواست واپس لینے کی درخواست بھی مسترد کردی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.