The news is by your side.

6 سال سے انصاف نہیں ہوا۔۔۔ملزمان نے خود عدالت لگا کر 5 ملزمان کو مار ڈالا

0

ڈیرہ اسماعیل خان(یو این آئی) شریفاں بی بی کو برہنہ کرنے کے کیس کاچھ سال سے انصاف نہ ہو سکا ،ملزمان نے خود عدالت لگا کر واقعہ میں ملوث پانچ ملزمان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

یہ واقعہ تحصیل ناوگئی میں پیش ایا۔ جہاں نامعلوم افراد نے 2 موٹرسائیکلوں پر سوار افراد پر فائرنگ کردی۔

پانچوں ملزمان کیس میں پیشی کے سلسلے میں عدالت آرہے تھے کہ راستے میں گھات لگاکر انہیں نشانہ بنایا گیا۔

مقتولین تھانہ چودھواں کے گاو¿ں گرہ مٹ کے رھائشی تھے۔ مقتولین میں واقعے کا مرکزی ملزم سجاول ، اس کا بیٹا عنایت اللہ، نعمت اللہ کفایت اللہ اور اسلم شامل ہیں۔

27 اکتوبر 2017 کو خیبرپختون خوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جب 16 سالہ لڑکی کو بھرے بازار میں بے لباس کیا گیا اور برہنہ حالت میں گلیوں اور بازاروں میں گھمایا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.