The news is by your side.

پاک بھارت کے مابین جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

0

اسلام آبا د(یو این آئی)پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا سالانہ تبادلہ کیا گیا

ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرا کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور تنصیبات کے خلاف حملوں کی ممانعت کے معاہدے کے تحت فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا

جوہری تنصیبات کے حوالے سے معاہدے پر 31 دسمبر 1988 کو دستخط کیے گئے اور معاہدہ 27 جنوری 1991 کو نافذ ہوا

معاہدے کے تحت پاکستان میں جوہری تنصیبات کی فہرست باضابطہ طور پر وزارت خارجہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی گئی

بھارتی وزارت خارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کو بھارت کی جوہری تنصیبات اور تنصیبات کی فہرست بھی حوالے کی،دونوں ممالک یکم جنوری 1992 سے فہرستوں کا تبادلہ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان اور بھارت نے قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا گیا

فہرستوں کا بیک وقت تبادلہ 2008 کے قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت ہوا

معاہدے کے تحت دونوں ممالک کو ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں

پاکستان نے پاکستان میں قید 231 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کی ،فہرست میں 47 بھارتی شہری اور 184 ماہی گیر قید ہیں

بھارتی حکومت نے قید پاکستانیوں کی فہرست پاکستانی ہائی کمیشن کو نئی دہلی کے ایک افسر کو فراہم کی ،فہرست کے مطابق کل 418 پاکستانی قیدی ہیں،ان قیدیوں میں 337 شہری اور 81 ماہی گیر قید ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.