The news is by your side.

پاکستان میں خواتین ٹینس کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم، ٹینس کا عالمی میلہ سج گیا

اس عالمی ایونٹ میں بحرین، بھوٹان، ایران، اردن، کویت، مالدیپ، پاکستان اور قطر سمیت مجموعی طور پر 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں.

0

 اسلام آباد:پاکستان میں خواتین ٹینس کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم، پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں ‘بلی جین کنگ کپ (بی جے کے سی) ایشیا/اوشیانا گروپ III (B) 2026’ کا عالمی میلہ سج گیا۔

بین الاقوامی ٹیموں کے استقبالیہ اور میڈیا بریفنگ کے بعد کپتانوں کا اہم اجلاس، آفیشل ڈرا کی تقریب اور ٹرافی کی رونمائی کی شاندار تقریب منعقد کی گئی۔

اس عالمی ایونٹ میں بحرین، بھوٹان، ایران، اردن، کویت، مالدیپ، پاکستان اور قطر سمیت مجموعی طور پر 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں.

تقریبِ رونمائی میں پی ٹی ایف کے صدر اعصام الحق قریشی، کویت ٹینس فیڈریشن کے صدر عبدالرضا جاسم الغریب، پی ٹی ایف کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) ضیاء الدین طفیل، ورلڈ ٹینس ریفری جیمن یو (کوریا) نے شرکت کی،

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی ایف کے صدر اعصام الحق قریشی نے تمام ممالک، کپتانوں اور کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا اور پاکستان میں پہلی بار اس بین الاقوامی ویمنز ٹیم مقابلے کی میزبانی کا اعتماد سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایونٹ پاکستان کی عالمی سطح کے کھیلوں کی میزبانی کی صلاحیت اور خواتین کی ٹینس کو فروغ دینے کے پختہ عزم کا مظہر ہے،

اس ٹورنامنٹ سے  مقامی کھلاڑیوں کو عالمی حریفوں کے خلاف اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا نایاب موقع ملے گا۔ پی ٹی ایف ملک میں ٹینس کو فروغ دینے کیلئے وسیع پیمانے پر کام کر رہی ہے اور ہمارے کئی تعلیمی اداروں کیساتھ معاہدے کو چکے ہیں جبکہ جونیئر کھلاڑیوں کی رجسٹریشن تقریباً ایک لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے،

اس تاریخی ٹورنامنٹ کو مزید با مقصد بناتے ہوئے "ریلی فار ہر” (R4H) مہم کا آغاز بھی کیا گیا ہے ، اس مہم کا 60 فیصد فنڈ کینسر کے علاج اور 40 فیصد خواتین کی ٹینس کے لیے مختص کیا جائے گا

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.