آئندہ تین روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی، ڈیزل کی قیمت برقرار،
پیٹرول 3 روپے 93 پیسے سستا ، نوٹیفکیشن جاری، نئی قیمت کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا،
اسلام آباد:حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ آئندہ تین روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی جبکہ ڈیزل کی موجودہ قیمت برقرار
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 93 پیسے فی لٹر کمی کی گئی جس کے بعد فی لٹر پٹرول کی قیمت 386 روپے 30 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت 396 روپے 96 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 17 اکتوبر سے 19 اکتوبر تک ہوگا۔