The news is by your side.

 حافظ سعید کی حوالگی کا کوئی نہیں کیاگیا،بھارت حریت رہنماﺅں کو رہا کرے،پاکستان

0

اسلام آبا د(یو این آئی) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت نے حافظ سعید کی حوالگی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا،بے بنیاد افواہوں پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔

 ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ زہرا بلوچ نے کہا کہ بیرونی سفارتخانوں اور مشن کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں

 بھارت تمام حریت رہنماو¿ں کو رہا کرے، سال 2023 کی سفارت کاری کے لیے بہت مثبت رہا ، ہم اپنے ہمسائیوں کے ساتھ پر امن بقاءباہمی پر یقین رکھتے ہیں۔

بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر مظالم کا سلسلہ جاری رکھااو آئی سی نے کشمیر پر حمایت جاری رکھیں اور پاکستان نے اپنا موقف بھرپور انداز سے پیش کیا

او آئی سے نمائندہ خصوصی اور برطانوی پارلیمینٹرین کے وفود کوآزاد کشمیر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرایا گیا

ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایران, روس, سمیت متعدد ممالک کے ساتھ باہمی سلامتی مذاکرات کے ادوار منعقد کئے

جماعت اسلامی, دختران ملت، جے ایل ایف, جموں و کشمیر فریڈم پارٹی پر بھارت پابندیاں عائد کر چکا ہے اب بھارت نے جموں و کشمیر مسلم لیگ مسرت عالم گروپ پر پابندی عائد کی ہے

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام بھارتی قبضہ اور بھارتی مظالم کو کبھی قبول نہیں کریں گے ۔

ترجمان نے کہا کہ یورپ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات پر پاکستان نے اقوام متحدہ میں آواز بلند کی اسلامو فوبیا اور اسلام مخالف بیانیہ دنیا کے امن کے خلاف سازش ہے ۔

پاک بھارت تعلقات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی پاکستان کا موقف ہے جموں و کشمیر مسئلہ کے حل کے بغیر تعلقات میں بہتری ممکن نہیں

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.