The news is by your side.

پاکستان کا فتح 2 میزائل کا کامیاب تجربہ،صدر،وزیر اعظم کی مبارکباد

0

راولپنڈی ( یو این آئی) پاکستان نے فتح ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا،صدر،وزیر اعظم نے قوم کو مبارکباد دی ہے
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی جانب سے فتح ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے، یہ ویپن سسٹم 400 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے

فتح ٹو جدید ترین نیوی گیشن سسٹم سے لیس میزائل ہے، پاک افواج کے سینئر افسران اور سائنسدانوں نے فتح ٹو میزائل کے تجربے کا مشاہدہ کیا

فتح ٹو میزائل کے تجربے کے دوران مختلف پیرامیٹرز کو چیک کیا گیا جب کہ صدر مملکت، وزیراعظم اور عسکری قیادت نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔

حال ہی میں پاکستان غوری ویپن سسٹم کا بھی کامیاب تجربہ کرچکا ہے، اس دوران ویپن سسٹم کے تکنیکی اور آپریشنل پہلوو¿ں کا جائزہ لیا گیا

لانچ کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ (ASFC)، اسٹریٹجک فورسز کے سینئر افسران، اسٹریٹجک تنظیم کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔

بتایا گیا کہ غوری میزائل سسٹم کی لانچنگ کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاری کو جانچنا تھا

کمانڈر اے ایس ایف سی نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کی تربیت اور آپریشنل تیاریوں کے معیار کو سراہا، ویپن سسٹم کی مہارت سے ہینڈلنگ اور آپریشنل اور تکنیکی مقاصد کے حصول سے ہوتی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیت میں اضافے کے لیے سائنسدانوں اور انجینئرز کی خدمات کو بھی سراہا

اس سے قبل پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا، میزائل سسٹم کا مقصد خطے میں سٹریٹیجک استحکام کو بڑھانا ہے

چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کامیاب تجربے میں تعاون پر تمام لوگوں کی تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.