The news is by your side.

پاکستان اور اسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن میچ اج شام کھیلا جائے گا،

سیریز اس وقت ایک ایک سے برابر ہے، دونوں ٹیمیں سیریز اپنے نام کرنے کے لیے بھرپور طاقت کے ساتھ میدان میں اتریں گی،

0

 لاہور: پاکستان اور اسٹریلیا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ اج شام قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں دونوں ٹیمیں سیریز اپنے نام کرنے کے لیے بھرپور طاقت کے ساتھ میدان میں اتریں گی،

سیریز اس وقت ایک ایک سے برابر ہے قذافی سٹیڈیم کی پچ روایتی طور پر بیٹنگ کے لیے سازگار سمجھی جاتی ہے اور یہاں بڑے اسکور بنتے رہے ہیں،ماہرین کے مطابق آج بھی ایک ہائی سکورنگ مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے،

موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے جبکہ رات کے وقت اوس  کا عنصر بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے اسی وجہ سے ٹاس جیتنے والی ٹیم  پہلے فیلڈنگ کرنے کو ترجیح دے سکتی ہے تاکہ ہدف کا تعاقب نسبتا اسان ہو،

ون ڈے سیریز میں شاداب خان کی واپسی مسلسل بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے،

پہلے دو ون ڈے میچز میں شاداب خان سب سے مہنگے پاکستانی بالر ثابت ہوئے ہیں انہوں نے دو میچز میں 110 رنز دیے اور وہ ایک بھی وکٹ حاصل نہ کر سکے جبکہ پچز سپنرز کے لیے سازگار سمجھی جا رہی تھیں،

پاکستان کے ہیڈ کوچ مائک ہیسن کے مطابق شاداب خان کے کردار میں  وقت کے ساتھ تبدیلی ائی ہے، جاری ون ڈے سیریز میں شاداب  توقعات پر پورا نہیں اتر سکے،

شاداب نے اپنے کیریئر کا اغاز ایک بولنگ ال راؤنڈر کے طور پر کیا تھا لیکن اب وہ زیادہ تر بیٹنگ ال راؤنڈر کی حیثیت سے ٹیم میں کا حصہ ہیں اور اسی لیے انہیں چھٹے یا ساتویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے بھیجا جاتا ہے۔

ہیسن نے واضح کیا کہ موجودہ کمبینیشن میں شاداب کو پانچویں بولنگ اپشن کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے،

ہیسن کا کہنا ہے کہ پاکستان مختلف حالات میں ٹیم کو ازمانا چاہتا ہے کیونکہ 2027 کا ورلڈ کپ جنوبی افریقہ زمبابوے اور نمیبیا میں مختلف نوعیت کی پچز پر کھیلا جائے گا،

 


 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.