The news is by your side.

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ سیزیز کا آغاز،

۔میزبان ٹیم پہلے روز 301 پر 4 کھلاڑی آوٹ، نجم الحسن شنٹو سینچری سکور کرنے میں کامیاب 101 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر آوٹ ہوئے،

0

پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیصلہ کیا، بنگلا دیش کی پہلی وکٹ 31 کے مجموعی اسلکور پرگری جب  شادمان اسلام 13 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر سلمان علی آغا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے  جس کے بعد 7 ویں اوور کی پہلی گیند پر 18 کے مجموعی اسکور پر شاہین آفریدی کی گیند پر محمود الحسن 8 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کھڑے محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے۔

ان کے بعد نجم الحسن شنٹو 53 ویں اوور میں 201 کے مجموعی اسکور پر 101 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر ایل بی ڈبلو ہوگئے۔

بنگلا دیش کی جانب سے وکٹ پر اس وقت مشفق الرحیم 48 اور لٹن داس 8 رنز کے ساتھ کریز پر  موجود ہیں۔

بنگلادیش کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے اذان اویس اور عبداللّٰہ فضل ٹیسٹ ڈیبیو پیش کررہے ہیں، اذان اویس کو محمد رضوان اور عبداللّٰہ فضل کو کپتان شان مسعود نے ٹیسٹ کیپ دی۔

واضح رہے کہ گھٹنے کی انجری کے باعث بابر اعظم اس میچ کے لیے پاکستان ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.