The news is by your side.

آئی جی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو  ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔

ان تبادلوں کے احکامات الیکشن کمیشن نے جاری کیے تھے ،

0

اسلام آباد ( یو این آئی ):آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان اور ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کو  ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔

ان تبادلوں کے احکامات الیکشن کمیشن نے جاری کیے تھے ،

الیکشن کمیشن نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد کے خلاف سیاسی جماعتوں کی جانب سے شکایات پر دونوں کو اپنے عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا تھا تاہم دونوں کو واضح احکامات کے باوجود عہدوں سے نہ ہٹائے جانے پر الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو 26 دسمبر کو طلب کر رکھا تھا۔

اب اسٹیلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے سیکرٹری خرم آغا کی جانب سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کی جگہ تعیناتی کیلئے پینل آف آفیسرز تجویز کرے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.