The news is by your side.

پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف اداکار نثار قادری انتقال کرگئے،

مرحوم نے اسلام آباد اسٹیشن سے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اور بہت سے کرداروں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

0

 راولپنڈی (یو این آئی ):پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف اداکار نثار قادری راولپنڈی میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 82 برس تھی، انھیں بڑی تعداد میں سوگواروں کی موجودگی میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد پیر کے روز ہی سپرد خاک کر دیا گیا ۔

مرحوم نے اسلام آباد اسٹیشن سے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اور بہت سے کرداروں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

اداکار نثار قادری نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 1966 میں ریڈیو پاکستان راولپنڈی سے کیا، وہ اس شعبے میں آنے سے قبل ٹیکسی ڈرائیور تھے۔

انہیں یاور حیات نے پی ٹی وی پر اپنے سیریل “دیواریں“ کے ذریعے متعارف کروایا،

نثار قادری ایک فُل ٹائم اداکار تھے، انہیں اس کے علاوہ نا تو کوئی اور کام آتا تھا نا ہی انہوں نے کبھی اداکاری کے علاوہ کوئی اور کام سیکھنے کی کوشش کی،

وہ اپنے پیشے سے عبادت کی طرح لگاؤ رکھتے تھے اور پروڈیوسرز کے کمروں میں جا کر کام مانگنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے تھے۔

انہوں نے ٹی وی، فلموں، تھیٹر اور ریڈیو ڈراموں میں اہم کردارادا کیے، نثار قادری اپنی ذات میں اداکاری کا ایک انسٹی ٹیوٹ تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.