معرکہ حق میں بھارت کے ساتھ کیا ہوا ، پاکستان ہی نہیں بھارت کا بھی بچہ بچہ جانتا ہے۔
اپنے سے 5 گنا بڑے دشمن کو ہر محاذ پر عبرتناک شکست دی، بھارت ایک سال بعد بھی پہلگام کے حوالے سے ثبوت سامنے نہیں لا سکا، بھارت کا دہشت گردی ڈرامہ ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی: معرکہ حق کا ایک سال، ٹرائی سروسز کی پریس کانفرنس ، جنگ میں کامیابی کے تذکرے اور مستقبل میں بھارت کو کوئی مس ایڈونچر نہ کرنے کا مشورہ، دوسری صورت میں پہلے سے بھی زیادہ کڑے اور موثر جواب دینے کا اعلان اور یہ بھی اعلان کیا پاکستان نے اس معرکے میں بھارت کے چھے نہیں بلکہ 8 جہاز تباہ کیے،
پریس کانفرنس سے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری، ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف آپریشنز ریئر ایڈمرل شفاعت علی اور پاک فضائیہ کے ایئر وائس مارشل طارق محمود غازی نے خطاب کیا،
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان نے اپنے سے 5 گنا بڑے دشمن کو ہر محاذ پر عبرتناک شکست دی، بھارت ایک سال بعد بھی پہلگام کے حوالے سے ثبوت سامنے نہیں لا سکا، بھارت کا دہشت گردی ڈرامہ ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا۔
معرکہ حق میں جو کچھ ہوا پاکستان ہی نہیں ہندوستان کا بھی بچہ بچہ جانتا ہے، اپنے سے 5 گنا بڑے دشمن کو ملٹی ڈومین وار میں شکست دی، ہم نے ایک سال پہلے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا، بھارت کئی دہائیوں سے یہ جھوٹا بیانیہ بنا رہا تھاکہ پاکستان دہشت گردی میں ملوث ہے۔
پاکستان کی مسلح افواج نے معرکہ حق کے دوران ہر صورتحال میں مکمل تیاری اور تحمل کا مظاہرہ کیا، جبکہ بعض بھارتی میڈیا چینلز اور دفاعی حلقوں کی جانب سے جذباتی اور غیر متوازن بیانات سامنے آتے رہے۔
انھوں نے کہا کہ بھارت خود سب سے بڑا دہشتگرد ہے، خطے میں امن کیلئے پاکستان سب سے بڑا سفیر ہے،
معرکہ حق میں جو بھارت نے دیکھا وہ ہمارا 10 سے 15 فیصد تھا، اس بار 14اگست پر عظیم الشان پریڈہوگی،
کشمیر پاکستان بنے گا، چھ دریا ہمارے۔