The news is by your side.

نارمل پاسپورٹ کے اجراء کی مدت میں کمی،برنس پاسپورٹ کی فراہمی کا فیصلہ ۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے ،پاسپورٹ کی گھروں تک ڈیلیوری اور پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس نظام، رائج کرنے کا بھی فیصلہ۔

0

اسلام آباد۔:   وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری کی زیر صدارت شہریوں کو پاسپورٹ کے حصوؒ میں درپیش مشکلات کے ازالے کی تجاویز کے جائزے کے لیے اہم اجلاس ،
اجلاس میں شہریوں کی سہولت کیلئے بڑے فیصلے کر لیے گئے ، وزیر داخلہ نے ان فیصلوں کی منظوری دے دی ،
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نارمل پاسپورٹ کے اجراء کا دورانیہ 21 دن سے کم کرکے اب 14 دن کر دیا گیا ۔ پاسپورٹ دفاتر میں مکمل کیش لیس سسٹم رائج کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ،
وزیر داخلہ نے پاسپورٹ دفاتر میں 15 روز تک مکمل کیش لیس نظام رائج کرنے کا ٹاسک دے دیا اور کہا کہ کیش ادائیگی ختم ہونے سے ایجنٹ مافیا کا خاتمہ ہوگا اور شہریوں کو سہولت ملے گی،
وزیر داخلہ محسن نقوی نے بزنس پاسپورٹ کے اجراء کے نظام کو جلد حتمی شکل دینے کی بھی ہدایت کی ،
پاسپورٹ کی گھروں کی دہلیز تک ڈلیوری کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا،۔
وزیر داخلہ نے بزنس پاسپورٹ کے اجراء سے متعلق امور پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی ،
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاسپورٹ نظام کو بہتر بنانے اور عوامی سہولت کے لیے پاسپورٹ اتھارٹی کا قیام انتہائی ضروری ہے،
وفاقی سیکرٹری داخلہ ڈی جی پاسپورٹ و امیگریشن اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.