The news is by your side.

بھارتی ریاست منی پور ایک بار پھر تشدد کی لیپٹ میں، بڑی تعداد میں ہلاکتیں،

مودی حکومت تشدد روکنے کی بجائے اسے ہوا دینے میں مصروف، منی پور کے عوام لاوارث ، صورتحال انسانی المیے کی صورت اختیار کر چکی،

0

دہلی: بھارت کے شمال مشرق میں واقع ریاست منی پور  ایک بار پھر پرتشدد واقعات کی لپیٹ میں جہاں صورتحال  سنگین انسانی بحران میں داخل ہو چکی ۔

بم دھماکوں، اندھا دھند فائرنگ اور مختلف مسلح گروہوں کی جانب سے اپنے اپنے علاقوں کے تحفظ کے لیے بفر زون کا قیام ایک معمول بنتا جا رہا ہے۔

آئے دن جانوں کے ضیاع میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے، مرنے والوں میں بچے اور عورتیں  بھی شامل ۔

واضح رہے جنیوا میں قائم داخلی نقل مکانی کی نگرانی کرنے والے ادارے انٹرنل ڈِسپلیسمنٹ مانیٹرنگ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق، 2023 میں جنوبی ایشیا میں ہونے والی مجموعی نقل مکانی کا 97 فیصد حصہ صرف منی پور میں ہونے والے تشدد کا نتیجہ تھا۔

تین سال گزرنے کے باوجود حالات میں بہتری  بجائے مزید بگاڑ پیدا ہوا ۔ ہلاکتوں، جھڑپوں اور بے دخلی کے خدشات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔

جبکہ مودی حکومت سمیت ریاست کی حکومت بھی ان واقعات کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہے جبکہ منی پور کے عوام بھی اس صورتحال سے تنگ چکے ہیں،

عوامی حلقون کے مطابق تشدد کو طے شدہ منصوبے کے تحت ہوا دی جاتی ہے اور عوام کی جان ومال اور املاک کو نقصان پہنچا کر مقامی آبادی کو وہاں سے بیدخل کر کے ان کی املاک پر قبضہ کر لیا جاتا ہے ،

یاد رہے کہ بھارتی ریاست منی پور میں مئی 2023ء سے شروع ہونے والا نسلی تصادم (میتی اور کوکی قبائل کے درمیان) اب بھی جاری ہے، جس میں سینکڑوں اموات، گھروں کو نذر آتش کرنے، اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے واقعات رونما ہوئے۔ یہ تنازعہ بنیادی طور پر زمین، ریزرویشن کے حقوق، اور مقامی آبادی کے درمیان وسائل کی تقسیم پر مبنی ہے، جس نے ریاست کو مستقل عدم استحکام کا شکار کر دیا ہے

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.