The news is by your side.

جڑواں شہروں کے تمام ٹرانسپورٹ اڈوں کو تاحکم ثانی بند کرنے کا حکم ،

اڈوں کی بندش کا فیصلہ اسلام آباد میں سفارتی سرگرمیوں کے تناظر میں سیکورٹی کے لئے کیا گیا، ضلعی انتظامیہ

0

راولپنڈی ۔۔۔۔امریکہ ، ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے تیاریوں کا آغاز، سب سے پہلے سکیورٹی انتظامات کا سلسلہ تیز کر دیا گیا،

تمام ٹرانسپورٹ اڈوں کو آج رات گیارہ بجے سے تاحکم ثانی بند کرنے کے احکامات جاری،

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اڈوں کی بندش کا فیصلہ اسلام آباد میں سفارتی سرگرمیوں کے تناظر میں سیکورٹی کے لئے کیا گیا،

ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ رات گیارہ بجے کے بعد کوئی بھی گاڑی دیگر شہروں سے راولپنڈی کے لئے روانہ نہ ہو ۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ جو گاڑیاں راولپنڈی کی جانب محو سفر ہیں ان کو سیکورٹی ایس او پی سے گزر کر اڈوں میں

پہنچنے کی اجازت ہو گی ۔

رات گیارہ بجے تک تمام بس اڈوں کو بھی خالی کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے ،

سیکرٹری ار ٹی اے کے مطابق فیصلہ ٹرانسپورٹروں اور ٹریفک پولیس کے اجلاس میں کیا گیا جس کا مقصد شہر کی سیکورٹی کو یقینی بنانا ہے،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.