The news is by your side.

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لیے ٹربیونلز کا قیام

اسلام آباد کے دو ٹربیونلز سمیت ملک بھر میں 24 اپیلٹ ٹربیونلز کے قیام کا نوٹفکیشن جاری ،

0

اسلام آباد ( یو این آئی)الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے ریٹرنگ افسروں کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لیے اپیلٹ ٹربیونلز قاءم کر دیے ،

الیکیشن کمیشن کی جانب سے اپیلٹ ٹربیونلز کے قیام کا نوٹیفکیشن گذشتہ روز جاری کیا گیا جس کے مطابق وفاقی دارلحکومت کے تین حلقوں کے لیے دو اپیلٹ ٹربیونلز کے قیام سمیت ملک بھر کے لیے 24 ٹربیونلز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن کے لیے ان کا اختیار سماعت کا ایریا بھی متعین کر دیا گیا ہے ،

یہ ٹربیونلز اپنے متعلقہ حلقوں سے متعلق اپیلوں کی سماعت کر سکیں گے ۔

خیبر پختونخوا کے لیے پانچ ، پنجاب کے لیے نو ، سندھ کے لیے چھ اور بلوچستان کے لیے دو ٹربینلز قائم کیے گئے ہیں ۔۔

ان ٹربیونلز کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے علاوہ خواتین کی مخصوص نشستوں اور اقلیتوں کی نشستوں سے متعلق اپیلوں کی سماعت کا اختیار بھی دیا گیا ہے ۔

Notification Appellate Tribunal GE 2024 (3)

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.