The news is by your side.

مسیحی برادری کرسمس کا تہوار جوش و خروش سے منانے میں مصروف

ملک کے تقریبا تمام شہروں کے چھوٹے بڑے گرجا گھروں میں مسیحی برادری کی جانب سے دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں

0

اسلام آباد( یو این آئی ): دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرسمس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ۔ یہ تقریبات آج 25 دسمبر کا دن بھر جاری رہیں گی ، ملک کے تقریبا تمام شہروں کے چھوٹے بڑے گرجا گھروں میں کرسمس کی دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں جن میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن کے قیام کے لیے  خصوصی دعائین مانگی گئیں ۔ پادری حضرات نے کرسمس کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا اور شرکا کو حضرت مسیح علیہ سلام  کے پیغام اور تعلیمات سے آگاہ کیا۔

 

دنیا دیگر مسیحوں کی طرح پاکستان میں بھی مسیح اپنا یہ مذہبی   تہوار نہایت چوش و خروش سے مناتے ہیں۔

مسیحوں کی جانب سے نہ صرف اپنے گرجا گھرون کو بلکہ اپنے گھروں اور گلی محلوں کو خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے ، ان کی جانب سے سے گھرون میں بھی خصوصی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں اور ایک دوسرے میں کرسمس کیک اور مٹھائیاں تقسیم کی جاتی ہیں ۔

پاکستانی مسلمان بھی اس دن اپنے مسیح بھائیوں کی خوشیوں میں بھرپور انداز میں شریک ہوتے ہیں اور ان کے ساتھ مل کر کرسمس کی خوشیاں مناتے ہیں ۔

ملک بھر میں کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں اور مسیحی برادری کے رہائشی علاقوں میں سیکیورٹی کے سخت اور خصوصی انتظامات کیئے گئے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.