The news is by your side.

فیڈل مارشل سید عاصم منیر کا بہاولپور گیریژن کا دورہ، 

کور کی آپریشنل، تربیتی اور انتظامی امور پر بریفنگ ۔ ملٹی ڈومین وارفیئر کی تیاریوں پر خصوصی توجہ،خیرپور تامیوالی میں منعقدہ ہائی انٹینسٹی فیلڈ ایکسرسائز “اسٹیڈ فاسٹ ریزولو” کا مشاہدہ کیا،

0

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا بہاولپور گیریژن کا دورہ  کور کی آپریشنل، تربیتی اور انتظامی امور پر بریفنگ ۔ بریفنگ میں ملٹی ڈومین وارفیئر کی تیاریوں پر خصوصی توجہ  مرکوز کی گئی۔
چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس سٹاف نے خیرپور تامیوالی میں منعقدہ ہائی انٹینسٹی فیلڈ ایکسرسائز “اسٹیڈ فاسٹ ریزولو” کا مشاہدہ کیا۔ مشق میں جدید ٹیکنالوجیز جیسے بغیر پائلٹ فضائی نظام (ڈرونز)، جدید نگرانی کے آلات، الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز اور جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول میکانزم کا عملی انضمام دکھایا گیا، جو پاکستان مسلح افواج کے ٹیکنالوجی پر مبنی ملٹی ڈومین آپریشنز پر فوکس کی عکاسی کرتا ہے۔
افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے ان کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان مسلح افواج ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر وقت مکمل طور پر تیار ہیں، اور مستقبل کے میدانِ جنگ اور سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطح کی تیاری برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلح افواج مختلف شعبوں میں ایک بڑی تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہیں۔ جنگ کی نوعیت میں نمایاں تبدیلی آ چکی ہے اور جدید ٹیکنالوجی اس ارتقا کو تیز رفتاری سے آگے بڑھا رہی ہے، اسی لیے پاکستان مسلح افواج تیزی سے جدید ٹیکنالوجی کو اپناتے اور اس میں مہارت حاصل کر رہی ہیں، جہاں جدت، مقامی سطح پر تیاری (انڈیجینائزیشن) اور حالات کے مطابق ڈھلنا بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔
اس سے قبل چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے روہی ای اسکلز لرننگ ہب (ایس ٹی پی) اور آرمی پبلک اسکول عباسیہ کیمپس کا بھی افتتاح کیا،

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.