The news is by your side.

انسٹیٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز  کے زیر اہتمام ترکیہ و ازربائجان پروگرام کا افتتاح۔

ترکیہ، پاکستان اور آزربائیجان کے درمیان غیر معمولی تعلقات ہیں،ہمارے درمیان کسی قسم کا مفادات کا ٹکراو نہیں ہے، ترکیہ اور آزربائیجان کے سفیروں کا تقریب سے خطاب،

0

انسٹیٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز  کے زیر اہتمام ترکیہ و ازربائجان پروگرام کا افتتاح کر دیا گیا ،تقریب میں ترکیہ سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوولو، آزربائیجان کے سفیر خضر فرھادوو اور بڑی تعداد مین سفارتی حکام شریک ہوئے۔

پروگرام کی افتتاحی تقریب سے ترکیہ اور ازربائیجان کے سفیروں نے خطاب کیا،ترکیہ سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوولو نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس پروگرام کا آغاز ایک اہم قدم پاکستان کے ترکیہ اور ازربائیجان کے ساتھ قریبی تعلقات میں پاکستان کی اکیڈیمک دلچسپی کا عکاس ہے

انھوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف بروقت بلکہ بامعنی بھی ہے ، امید ہے کہ ترکیہ میں ہم منصب بھی ایسے ہی پروگراموں کا جلد اغاز کریں گے

دنیا بیحد پیچیدہ ہو چکی تھی،یہ اب معمول کا وقت نہین بلکہ غیر معمولی ایام ہیں، امریکہ یا اقوام متحدہ اب عالمی و علاقائی مسائل کو حل نہیں کر سکتے

مغربی ممالک اب منتخب معاملات میں براہ راست مداخلت کر رہے ہیں،اسی لئے چھوٹی و اوسط طاقتوں کے لیے علاقائی اقدامات انتہائی اہم ہیں

ترکیہ، پاکستان اور آزربائیجان کے درمیان غیر معمولی تعلقات ہیں،ہمارے درمیان کسی قسم کا مفادات کا ٹکراو نہیں ہے

آزربائیجان کے سفیر خضر فرھاروو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزربائیجان نے پہلی مرتبہ سہہ فریقی فورم کے قیام میں اہم کردار ادا کیا

باکو میں ہونے والے یوم فتح کی پریڈ میں بھی تینوں ممالک نے شرکت کی،پاکستان اور ترکیہ آزربائیجان کو تسلیم کرنے والے اولین ممالک تھے

اس کے بعد سے انہوں نے آزربائیجان کو بھرپور سپورٹ فراہم کی،باکو میں عوام نے بغیر کسی دباو کے تینوں ممالک کے پرچم تھامے،

ترکیہ، پاکستان اور آزربائیجان کے درمیان غیر معمولی تعلقات ہیں،ہمارے درمیان کسی قسم کا مفادات کا ٹکراو نہیں ہے، ترکیہ اور آزربائیجان کے سفیروں کا تقریب سے خطاب،

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.