امریکا نے پاکستان سمیت 75ممالک کی ویزا پراسیسنگ عارضی طور پر منجمد کر دی۔
اس فیصلے کا اطلاق وزٹ ، تعلیمی ویزے پر نہیں ہو گا جبکہ ان درخواست دھندگان کو ویزا انٹرویو کی تاریخیں دی جا چکی ہیں ان کے انٹرویوز متاثر نہیں ہوں گے،
امریکا نےپاکستان سمیت 75ممالک کیلئے ویزا پراسیسنگ غیرمعینہ مدت کیلئے منجمد کر دی
جس کا اطلاق21جنوری سے اطلاق ہوگا،
امریکی میڈیا کے مطابق جو ممالک ویزا پراسیسنگ کی پالسی سے متاثر ہوں گے ان میں ایران ،عراق، روس، افغانستان، برازیل اور نائیجیریا ، افغانستان، البانیہ، الجزائر، انٹیگوا اور باربوڈا، آرمینیا، آذربائیجان کے علاوہ بنگلادیش، بارباڈوس، بیلاروس، بیلیز، بھوٹان، بہاماس، بوسنیا شامل ہیں،
مزید برآں برازیل، برما، کمبوڈیا، کیمرون، کیپ دورے، کولمبیا، کیوبا، جمہوریہ کانگو ،ڈومینیکا، مصر، اریٹیرا، ایتھوپیا، فجی، گیمبیا، جارجیا، گھانا، گریناڈا، گوئٹے مالا بھی اس فہرست میں شامل ہیں،
گنی، ہیٹی، ایران، عراق، جمیکا، اردن، قازقستان، کوسوو، کویت، کرغزستان،لاؤس، لبنان، لائبیریا، لیبیا، مقدونیہ، مالدووا، منگولیا، مونٹی نیگرو، مراکش، نیپال ،روس، نکارا گوا، کانگو، روانڈا، سینیٹ کٹس اینڈ نیوس کیلئے ویزاپروسیسنگ روک دی گئی ہے ،
علاوہ ازیںسینٹ لوسیا، سینٹ ونسنٹ اینڈ دی گریناڈینز، سینیگال، سیرالیون ،صومالیہ، سوڈان، شام، تنزانیہ، تھائی لینڈ، ٹوگو، تیونس،یوگنڈا، یوراگوئے، ازبکستان یمن، یوگنڈا، یوراگوئے، ازبکستان اور یمن کیلئے بھی ویزا پروسیسنگ منجمد کر دی گئی ہے ،
تاہم امریکی حکام کے مطابق یہ ایک عارضی پابندی ہے جس کے بعد اس حوالے سے پالیسی کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا اور اس حوالے سے ایک حتمی پالیسی نشتکیل دی جائے گی،
حکام کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق وزٹ ، تعلیمی ویزے پر نہیں ہو گاجبکہ ان درخواست دھندگان کو ویزا انٹرویو کی تاریخیں دی جا چکی ہیں ان کے انٹرویوز متاثر نہیں ہوں گے، لیکن اس پابندی کے برقرار رہنے تک ان کا ویزا جاری نہیں ہو گا،
یہاں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ جن کو ہہلے امریگرنٹ ویزاے جاری ہو چکے ہیں یا جن کے کیسز کلیئر پو چکے ہیں وہ اس سے متاثر نہیں ہو ں گے