دہشتگردی ایک ناسور،جڑ سے اکھاڑ پھینکنا لازم ،پی ٹی آئی سے تعلق جوڑنا افسوسناک۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر تحریک انصاف کی اعلی قیادت کا ردعمل، بیرسٹر گوہر ، سلمان اکرام راجہ اور اسد قیصر کی مشترکہ پریس کانفرنس
اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرگوہر ،سلمان اکرم راجہ اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی ۔۔ہمارا موقف واضع ہے، دہشتگردی ایک ناسور ہے اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنا لازم ہے۔۔ دہشتگردوں کا پی ٹی آئی سے تعلق جوڑنا افسوسناک ہے۔
کے پی ہاوس مین مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نمے کہا کہ کے پی میں امن کے قیام کے لیے ریاست کو صوبائی حکومت کے ساتھ ایک میز پر بیٹھنا ہوگا۔۔ گولہ بارود چلانے سے صوبے میں امن نہیں آسکتا۔۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا مؤقف واضح ہے کہ دہشتگردی ایک ناسور اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے،
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے 14 نکات پر عملدرآمد ناگزیر ہے، دہشتگردی کا کوئی مذہب یا قومیت نہیں ہوتی اور یہ کہنا کہ دہشتگرد پی ٹی آئی کو نشانہ کیوں نہیں بناتے ایک نامناسب اور خطرناک بیان ہے، آج تک جب بھی دہشتگردی کے واقعات ہوئے ہم نے مذمت کی،دہشت گردوں کا کوئی مذہب، قومیت، نہیں ہے،
انھوں نے کہا کہ یہ ایک نا مناسب جملہ ہے کہ دہشت گرد پی ٹی آئی والوں کو نشانہ کیوں نہیں بناتے،دہشتگردی کا نشانہ کوئی بھی بنے ہم مذمت کرتے ہیں جبکہ ایسے بیانات سے مسائل بڑھ سکتے ہیں،
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف ہمارا موقف واضع ہے امید کرتا ہوں آئندہ کسی پریس کانفرنس میں ہمیں نشانہ نہیں بنایا جائے گا،
اسد قیصر نے کہا کہ پریس کانفرنس کسی کے خلاف نہیں بلکہ امن کے حق میں ہے، ہم اپنی فوج کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، کے پی جرگے میں تمام سیاسی و سماجی طبقات نے شرکت کی اور متفقہ طور پر دہشتگردی کی مذمت کی گئی،