The news is by your side.

اسپیشل جج سینٹرل کا 59 صفحات پر مشتمل توشہ خانہ ٹو کا تحریری فیصلہ جاری،

عدالت کے مطابق استغاثہ الزامات ثابت کرنے میں کامیاب رہا،فیصلے میں کہا گیا کہ ملزمان دفاع میں کوئی واضح ثبوت پیش نہ کر سکے،

0

راولپنڈی ،
اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کا 59 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 17، 17 سال قید کی سزا سنا دی گئی،دونوں ملزمان پر مجموعی طور پر ساڑھے تین کروڑ روپے سے زائد جرمانہ عائد،

عدالت کے مطابق استغاثہ الزامات ثابت کرنے میں کامیاب رہا،فیصلے میں کہا گیا کہ ملزمان دفاع میں کوئی واضح ثبوت پیش نہ کر سکے، 59صفحات پر مشتمل فیصلے میں تمام گواہان کے بیانات کی مکمل تفصیل شامل،

استغاثہ کی جانب سے عدالت میں تمام گواہان پیش کیے گئے،گواہان کی جانب سے پیش کیے گئے شواہد کو قابلِ اعتماد قرار دیا گیا،

عدالت نے فیصلے میں وزارتِ خارجہ کے ذریعے حاصل کیے گئے خط کا بھی ذکر کیا،ایف آئی اے نے غیر ملکی کمپنی سے جائیداد کی اصل قیمت کا تعین کروایا،

فیصلے کے مطابق سات کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جائیداد کی انڈر انوائسنگ کی گئی،جائیداد کی قیمت 59 لاکھ ظاہر کر کے 69 لاکھ روپے میں ظاہر شدہ ڈیل مکمل کی گئی،

ملزمان نے اثر و رسوخ استعمال کر کے نجی ویلیو ایٹر سے کم قیمت لگوائی،ظاہر شدہ قیمت کا 50 فیصد جمع کرا کر جائیداد اپنے قبضے میں لی گئی،

عدالت نے اس عمل کو بدنیتی اور مالی بدعنوانی قرار دیا،عدالت کے مطابق استغاثہ نے جرم کے تمام پہلو ثابت کیے،فیصلے میں کہا گیا کہ شواہد تسلی بخش اور مربوط تھے

عدالت نے دونوں ملزمان کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے سزا سنائی،کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کی عدالت میں ہوئی،سماعت کے دوران استغاثہ کی جانب سے متعدد گواہان پیش کیے گئے،جن مین سرکاری افسران اور متعلقہ اداروں کے نمائندے شامل تھے،

دستاویزی شواہد، مالی ریکارڈ اور خط و کتابت عدالت میں پیش کی گئی،طویل سماعت کے بعد عدالت نے محفوظ فیصلہ سنایا جو اب تحریری شکل میں جاری ہوا

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.