The news is by your side.

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم سرکاری دورے پر لیبیا پہنچ گئے،

دورے کے دوران لیبیا کی عرب مسلح افواج کے کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل خلیفہ بلقاسم حفتر اور ڈپٹی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر سے ملاقاتیں۔

0

چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،جو لیبیا کے سرکاری دورے پر ہیں، نے لیبیا کی عرب مسلح افواج کے کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل خلیفہ بلقاسم حفتر اور لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر، ڈپٹی چیف آف آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر سے ملاقات کی۔

آمد پر، فیلڈ مارشل کو لیبیا کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاع اور ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقوں نے تربیت، صلاحیت سازی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مشترکہ مفادات کی بنیاد پر لیبیا کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.