The news is by your side.

طالبان رجیم کے دہشتگردانہ اقدامات، امریکہ میں افغانیوں کے لیے قوانین سخت۔

افغان طالبان کی شدت پسند کارروائیوں اور دہشتگرد تنظیموں کی سرپرستی نے افغانستان کو بین الاقوامی سفری پابندیوں کا مرکز بنا دیا

0

ٹرمپ انتظامیہ کاطالبان رجیم کے دہشتگردانہ اقدامات پر سخت کریک ڈاؤن،افغان سپیشل امیگرنٹ ویزا معطل

افغان طالبان کی شدت پسند کارروائیوں اور دہشتگرد تنظیموں کی سرپرستی نے افغانستان کو بین الاقوامی سفری پابندیوں کا مرکز بنا دیا،،

افغان طالبان کی دہشتگردانہ پالیسیوں سے عالمی امن داؤ پر،امریکہ نے سخت اقدامات اٹھا لیے،افغان شہریوں کے لیے تمام امیگریشن چینلز بند،

افغان طالبان کی شدت پسند پالیسیوں اور دہشت گردوں کی سرپرستی کے باعث امریکا نے سخت ترین امیگریشن اقدامات نافذ کر دیے،

دی واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا صدارتی حکم جاری،افغان سپیشل امیگرنٹ ویزا ہولڈرز کی حفاظتی استثنیٰ ختم،

دی واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، ٹرمپ کی جانب سے افغان نژاد کی نیشنل گارڈ اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد پابندیاں سخت کردی گئیں ہیں،

واشنگٹن پوسٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ افغانستان اب ان 12 ممالک میں شامل ہے جن پر جون میں مکمل سفری پابندی کے ساتھ ساتھ خصوصی امیگرنٹ ویزہ پر بھی نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں،

دی واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ کے اعلان کے بعد افغان اسپیشل امیگرنٹ ویزہ ہولڈرز، بشمول مترجمین، امریکی تحفظات سے مکمل طور پر محروم ہو گئے ہیں،

وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ اقدام ان ممالک کے خلاف ہے جو اسکریننگ، ویٹنگ اور معلومات کے تبادلے میں مسلسل اور شدید ناکامیوں کے مرتکب ہوئے ہیں،

دی واشنگٹن پوسٹ نے واضح کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے یہ کریک ڈاؤن اس وقت تیز کر دیا جب افغان نژاد رحمان اللہ لکنوال نے دو نیشنل گارڈ اہلکاروں پر فائرنگ کر کے ایک کی جان لے لی،

افغان نژاد کے نیشنل گارڈ اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے تمام افغان شہریوں کی امیگریشن، شہریت اور گرین کارڈ درخواستیں معطل کر دی ہیں،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.