The news is by your side.

مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر نتیش کمار ریڈی کے خلاف مقدمہ درج۔

سماجی وادی پارٹی کی رہنما سمیہ رانا نے لکھنو میں نتیش کمار کے خلاف مقدمہ درج کروایا، اظہرالدین نے بھی سخت کاروائی کا مطالبہ کر دیا

0

بی جے پی کے اتحادی اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار  ریڈی کے خلاف بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں ایک تقریب میں مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر مقدمہ درج ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی وادی پارٹی کی رہنما سمیہ رانا نے لکھنو میں نتیش کمار کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔

جبکہ سابق بھارتی ٹیسٰت کرکٹر محمد اظہر الدین نے بھی بیہار کے وزیر اعلی کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
اس واقعے پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کا کہنا ہے کہ کسی عوامی عہدیدار کی جانب سے کسی خاتون کا حجاب یا نقاب زبردستی ہٹانا عورت کی عزت، شناخت اور ذاتی آزادی پر سنگین حملہ ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق ایسے اقدامات ناصرف خواتین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں بلکہ معاشرے میں خوف اور عدم تحفظ کے ماحول کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا جس کے بعد نقاب کھینچنے کو بھارتی سیاسی رہنماؤں، صحافیوں اور انسانی حقوق تنظیموں نے شرمناک قرار دیا۔

انسانی حقوق کی کارکن دپیکا پشکر ناتھ نے اسے جنسی ہراسانی کا سنگین واقعہ قرار دیا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے خواتین کی تذلیل قرار دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.