ریاستِ طیبہ اور ریاستِ پاکستان کے درمیان گہرا تعلق موجود, فیلڈ مارشل عاصم منیر
معرکۂ حق میں کامیابی اللہ کی نصرت سے ملی۔علماء قوم کو متحد رکھیں،عوام کی نظر میں وسعت پیدا کریں۔ فیلڈ مارشل کا علماو مشائخ کانفرنس سے خطاب،
راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ ریاستِ طیبہ اور ریاستِ پاکستان کے درمیان گہرا تعلق موجود ہے اور مقدساتِ اسلام کے دفاع کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو عطا کی ہے۔
آئی ایس آئی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ جس قوم نے علم اور قلم کو چھوڑا وہاں انتشار اور فساد نے جنم لیا، جبکہ عزت اور طاقت محنت اور علم سے حاصل ہوتی ہے،تقسیم سے نہیں
اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل نے دہشت گردی کو بھارت کا وطیرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اور افواج دشمن کا مقابلہ ڈٹ کر کرتی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسلامی ریاست میں جہاد کا اعلان صرف ریاست کا اختیار ہے، کوئی فرد یا گروہ اس کا مجاز نہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ معرکۂ حق میں کامیابی اللہ کی نصرت سے ملی۔انہوں نے علماء سے اپیل کی کہ وہ قوم کو متحد رکھیں اور عوام کی نظر میں وسعت پیدا کریں۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔۔۔