The news is by your side.

ملاقات سے انکار،علیمہ خان کا بہنوں اور کارکنوں سمیت فیکٹری ناکے پر دھرنا.

رہنمائوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد دھرنے میں موجود، پولیس نے اڈیالہ جیل جانے والا راستہ پولیس نے اینٹی رائٹ وال لگا کر بند کر دیا۔

0

راولپنڈی میں بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے دیگر بہنوں اور کارکنوں کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر دھرنا دے دیا۔

علیمہ خان کارکنان کے ہمراہ اڈیالہ روڈ پر بیٹھ گئیں، جس کے بعد اڈیالہ جیل جانے والا راستہ پولیس نے اینٹی رائٹ وال لگا کر بند کر دیا۔

اس سے قبل بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا تھا۔

اس موقع پر علیمہ خان کی جانب سے کارکنان کو پرسکون رہنے کی ہدایت کی گئی۔

علیمہ خان نے کارکنان کو ناکے سے پیچھے ہٹایا اور ان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے ساتھ ہماری کوئی لڑائی نہیں، پولیس والے ہمارے بھائی ہیں، یہ ہمارے ساتھ بہت اچھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو اس لیے پیچھے کر رہی ہوں کیوں کہ خواتین ساتھ ہیں، پولیس والے خود پریشان ہیں، ملاقات کی اجازت عرصے سے نہیں دی جا رہی، یہ بانیٔ پی ٹی آئی کو ذہنی ٹارچر کر رہے ہیں، جبکہ وہ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ میری بہن نے گزشتہ ملاقات پر کوئی سیاسی گفتگو نہیں کی، سرکاری ملازمین کے خلاف بات کرنا کوئی سیاسی گفتگو نہیں، بانیٔ پی ٹی آئی کیسے قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں؟ ایک مثال تو دیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو کس کے احکامات پر قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے، ہم ملاقات کے لیے آئے پچھلے ایک ماہ سے اسی مقصد کے لیے آ رہے ہیں، کسی ادارے پر یا اس کے سربراہ پر تنقید کون سا نیشنل سیکیورٹی تھریٹ ہے؟ صحافی سوچ کر بات کیا کریں ورنہ میں بات نہیں کروں گی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.