The news is by your side.

بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر۔

جی ایچ کیو میں "چیف آف ڈیفنس فورسز کے اعزاز میں گارڈ آف آنر" کی تقریب،چیف آف دی نیول سٹاف اور چیف آف ائیر سٹاف بھی موجود، گارڈ آف آنر کا معائینہ

0

بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے ، اگلی بار پاکستان کا جواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہوگا،طالبان رجیم کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ان کے پاس فتنہ آل خوارج یا پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں،

ان خیالات کا اظہار فیلڈ مارشل،چیف آف دی آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کا تینوں مسلح افواج کے افسران سے خطاب مین کہا کہ نئے قائم ہونے والے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بنیادی تبدیلی تاریخی ہے ،

انھوں نے کہا بڑھتے اور بدلتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر ضروری ہے کہ ہم ملٹی ڈومین آپریشنز کو تینوں افواج کے متحد نظام کے تحت مزید بہتر کریں، ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز کا قیام اس تبدیلی کی جانب ایک ضروری قدم ہے،

فیلڈ مارشل نے کہا ڈیفنس فورسز کا ہیڈکوارٹر سروسز کے آپریشن کو مربوط اور ہم آہنگ کرے گا،بالا کمانڈ کی یکجہتی کے ساتھ ساتھ تینوں افواج اپنی اندرونی خود مختاری اور تنظیمی ڈھانچہ برقرار رکھیں گی، پاکستان ایک امن پسند ملک ہے کسی کو بھی پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،

فیلڈ مارشل نے واضح کیا کہ تمام یہ جان لیں کہ پاکستان کا تصور ناقابل تسخیر ہے اور اس کی حفاظت ایمان سے سرشار جانبازوں اور متحد قوم کے پختہ عزم نے کر رکھی ہے ،

قبل ازیں جی ایچ کیو میں "چیف آف ڈیفنس فورسز کے اعزاز میں گارڈ آف آنر” کی تقریب منعقد ہوئی، تینوں مسلح افواج کے دستے نے انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا ،

تقریب میں چیف آف دی نیول سٹاف اور چیف آف ائیر سٹاف سمیت اعلیٰ عسکری افسران بھی شریک ہیں،امہمان خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اعزازی دستہ کا معائنہ بھی کریں گے

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.