The news is by your side.

سیاسی افراتفری پھیلانے والے 132 عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ.

9 مئی واقعات میں ملوث ان ملزمان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ ان میں عمران خان ، شاہ محمود قریشی ،فواد چوہدری ، عمر ایوب، شبلی فراز بھی شامل۔

0

اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے سیاسی افراتفری پھیلانے والے 132 عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق اہم سیاسی رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی باضابطہ منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جن  کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ان میں  بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی، عمرایوب، فوادچوہدری، شبلی فراز کے علاوہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، شہریار آفریدی، عثمان ڈار کے نام شامل ہیں،

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری، زرتاج گل، مسرت چیمہ اور کنول شوزب کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے ، جبکہ شیخ رشید، شیخ راشد، میجر ریٹائرڈ طاہر صادق کے بیرون ملک سفر پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سابق صوبائی وزیر راجا بشارت اور واثق قیوم عباسی سمیت دیگر شخصیات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے فہرست سمیت وفاقی حکومت کو سفارش بھجوائی، ان سیاسی شخصیات کے نام 9 مئی فسادات کے تناظر میں ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ای سی ایل کمیٹی نےسفارشات وفاقی حکومت کو منظوری کےلیے بھجوائی تھیں۔

واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے ملک گیر احتجاج کرتے ہوئے فوجی تنصیبات پر دھاوا بولا تھا، اور شہدا کی مجسموں کی بے حرمتی کی تھی۔

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.