ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے کچھ الفاظ مناسب نہیں تھے،علی گوہر
چیرمین پی ٹی آئی کی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور رکن قومی اسمبلی اسد قیصر کے ہمراہ پریس کانفرنس ۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی مگر ہم اینٹ کا جواب پتھر سے نہیں دیں گے۔ پریس کانفرنس کے دوران استعمال ہونے والے کچھ الفاظ مناسب نہیں تھے۔ملک کو آئین اور قانون سے ہٹ کر دھونس کی جانب دھکیلا جا رہا ہے
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا اور اسد قیصر کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاکہ ہم 180 سیٹوں کے ساتھ آئے 91 سیٹوں پر بیٹھے ہین اور اب 76 تک رہ گئے ہیں ، ہمارے گھر کی سیٹ چلی گئی،
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ کل کی پریس کانفرنس کے دوران استعمال ہونے والے کچھ الفاظ مناسب نہیں تھے۔ ہمیں ایک دوسرے کو جگہ دینا ہوگی، عمران خان کی ملاقاتیں ہونی چاہییں، اور مقدمات میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں۔ منگل کو ملاقاتوں کا دن ہے، ملاقاتوں میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے،
بہنوں کی ملاقاتوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، پارٹی عمران خان کی رہائی کے لیے بیانیہ لے کر چل رہی تھی، لیکن اب بات یہاں تک آگئی کہ ہم کہہ رہے ہیں صرف ملاقات ہونے دیں۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کئی تاریک لمحے آئے ہیں، عمران خان نیشنل سیکیورٹی تھریٹ نہیں ہیں۔ اگر خیبرپختونخوا پر حملہ کیا گیا اور حکومت ہٹائی گئی، تو اس کے بعد ذمہ داری متعلقہ افراد پر ہو گی۔
اسد قیصر نے کہاکہ وہ 30 سال سے عمران خان کے ساتھ ہیں عمران خان نے ملک کو عزت اور پہچان دی ہے، اور وہ عوام کی حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔اسد قیصر نے مزید کہاکہ وہ ایک استاد ہیں اور ان کے شاگرد فوج اور دیگر اداروں میں موجود ہیں۔