The news is by your side.

چولستان ڈیزرٹ ریلی کے شیڈول کا اعلان، ریلی 4 سے 8 فروری تک منعقد ہوگی،

چولستان ڈیزرٹ ریلی پاکستان کی ایڈونچر ٹورازم، ثقافتی شناخت اور ملک کے مثبت تاثر کو عالمی سطح پر فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہی، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری

0

اسلام آباد: چولستان ڈیزرٹ ریلی 4 سے 8 فروری 2026 تک بہاولپور کے چولستان صحرا میں منعقد کرنے کا اعلان،

چولستان جیپ ریلی کے حوالے سے اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد، تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری تھے،

ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے منیجنگ ڈائریکٹر عاصم رضا نے ریلی کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سیاحت کے بے شمار مواقع موجود ہیں جنہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھل اور چولستان ڈیزرٹ ریلیز نے جنوبی پنجاب کو ابھرتی ہوئی سرمائی سیاحتی منزل کے طور پر نمایاں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی ڈی سی پی بڑے ایونٹس کے ساتھ ساتھ صوبے میں سیاحتی آگاہی مہمات بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

پروگرام کے دوران ریلی کی تاریخوں کا باقاعدہ اعلان کیا گیا، پروموشنل لانچ کیا گیا، دستاویزی فلم کی اسکریننگ ہوئی، جبکہ پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے والی رنگا رنگ ثقافتی پیشکشوں نے تقریب کو مزید پررونق بنا دیا۔ غیر ملکی سفارتکاروں، ڈرائیوروں، الیکٹرانک میڈیا اور مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی موجودگی نے تقریب کی تشہیری اثر انگیزی کو مزید بڑھا دیا، جس سے 2026 کی ریلی کے لیے جوش و خروش میں بھی اضافہ ہوا۔۔وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے ٹی ڈی سی پی اور پی ٹی ڈی سی کی مشترکہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی پاکستان کی ایڈونچر ٹورازم، ثقافتی شناخت اور ملک کے مثبت تاثر کو عالمی سطح پر فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کہاکہ ایسے ایونٹس سے سرمایہ کاری، روزگار کے مواقع اور عوامی روابط میں اضافہ ہوتا ہے ۔

 

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.