پاکستان نے بابری مسجد کی شہادت کے دن کے حوالے سے اپنا موقف جاری کردیا۔
بابری مسجد کی شہادت سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بابری مسجد ہماری اجتماعی یادداشت کا حصہ ہے۔ ترجمان دفترخارجہ
اسلام آباد: پاکستان نے بابری مسجد کی شہادت کے دن کے حوالے سے اپنا موقف جاری کردیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بابری مسجد کے بعد بھارتی مسلمان عدم تحفظ اور ذہنی تکلیف کا شکار ہیں، ہندو انتہا پسند تنظیمیں ریاستی سرپرستی سے اقلیتوں کو مزید محدود کرناچاہتی ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی اور پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، عالمی برادری مسلمانوں کے مذہبی ورثے کے تحفظ کے لیےکردارادا کرے، بھارت تمام شہریوں کے لیے مساوی حقوق اور مذہبی رواداری کو یقینی بنائے۔