سعودی عرب اور بحرین کے فوجی سربراہان کی فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں۔
دوطرفہ اور دفاعی شعبے میں تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی تجاویز پر تبادلہ خیال،
راولپنڈی: رائل سعودی لینڈ فورز کے کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوہانی اور بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ کا جی ایچ کیو کا دورہ ۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوہانی کو جی ایچ کیو پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ معزز مہماں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماوں نے پاکستان اور مملکت سعودی عرب کی مسلح افواج کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔فیلڈ مارشل نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تربیتی پروگراموں، صلاحیتوں کی بہتری اور انٹیلی جنس شیئرنگ میں مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز نے پاکستان آرمی کے پیشہ ورانہ معیار کی تعریف کی اور علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔۔۔

بعدازاں بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ جنرل ہیڈکوارٹرزمیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے پاکستان اور بحرین کے درمیان موجودہ فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔مہمان نے پاکستان آرمی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور خطے میں امن و استحکام میں اس کے کردار کو سراہا۔