The news is by your side.

بانی پی ٹی آئی سے چار ہفتوں بعد ایک بہن کی ملاقات، خان قید تنہائی سے ڈسڑب،

خان قید تنہائی میں رکھنے پر غصے میں تھے، وکٹ کے دونون طرف کھیلنے والے پارٹی رہنماوں پر ناراض ، پارٹی اراکین پارلیمنٹ کو محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کا ساتھ دینے کی ہدایت ، ڈاکٹر عظمی

0

اسلام آباد:   تحریک انصاف کا دباو ، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی کا تسلسل ٹوٹ گیا اور چار ہفتے بعد بلآخر بہن ڈاکٹر عظمی کی ملاقات ہو گئی،

ملاقات تٖفصیلی رہی جس کے بعد ڈاکٹر عظمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے پوئے ملاقات کی تفصیل بیان کر دی اور ان کا پیغام پارٹی قیادت اور کارکنان تک پہنچا دیا اور کہا کہ پاکستان بار  کے الیکشن کے لیے پینل کی سلیکشن کا اختیار حامد خان اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو دے دیا،اور پارٹی کو اس پینل کی سپورٹ کرنے کی ہدایت کردی،

ڈاکٹر عظمی نے کہا کہ خان صاحب کی طبعیت ٹھیک ہے لیکن وہ قید تنہائی سے پریشان ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ قید تنہائی جسمانی تشدد سے زیادہ تکلیف دے ہے، انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ملک میں پی ٹی آئی کے لیے کوئی قانون نہیں،

عمران  خان نے محمود خان اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کے لیے خیر سگالی کا پیغام بھیجوایا اور کہا کہ وہ ان دونون کی بہت عزت کرتے ہیں، انھوں نے کہا کہ یہ دونوں احتجاج کی جو کال دیں اس پر پوری پارٹی عمل کرے،

بانی پی ٹی آئی کی شاہد خٹک کو پارلیمانی لیڈر بنانے کی ہدایت، پارلیمنٹرینز محمود خان اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کی اپوزیشن لیڈر کے عہدوں پر تقرری کے لیے مل کر جدوجہد کریں،

خان این ڈی یو کورس میں شرکت کرنے والے پارٹی لیڈرز پر بھرم، وہ جیل بھگت رہے ہیں اور بعض رہنما حکومت کے ساتھ تعلقات بنانے میں مصروف ہیں، خاموش قیادت کو خان نے میر صادق اور میر جعفر قرار دے دیا اور کہا کہ وکٹ کے دونون طرف کھیلنے والوں کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.