حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان آج سخت میچ پڑنے کا امکان،
]ی ٹی آئی کا اسلام آناد ہائیکورٹ اور اڈیالہ جیل کے باہر سخت احتجاج کا اعلان جبکہ حکومت نے بھی احتجاج کو روکنے کے لیے اقدامات مکمل کر لیے،
اسلام آباد: وفاقی حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان سخت میچ پڑنے کا امکان، حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کے لیے اسلام آباد میں دفاع 144 نافذ کر دی گئی،
تحریک انصاف نے آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے ، اس احتجاج کا مقصد بانی پی ٹی آئی کے کیہسز کی جلد سماعت کے لیے عدالت سے مطالبہ کرنا ہے ، اس احتجاج میں تمام پارلیمنٹیرینز حصہ لیں گے لیکن حکومت نے پارلیمنٹیزینز کو بھی احتجاج کا موقعہ دینے کو تیار نہین،
وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مطابق تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرینز اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کے بعد راولپنڈی روانہ ہوں گے جہاں ان کی جانب سے اڈیالہ جیل کے باہر ایک بار پھر احتجاج کے علاوہ دھرنا بھی دیا جائے گا تاکہ ان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جا سکے ۔
واضح رہتے کہ حکومت ننے گذشتہ کئی ہفتوں سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے اور اس دوران پارٹی کے کسی رہنما کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی جس کے باعث بانی کی صحت کے حوالے سےپارٹی کے اندر شدید خدشات پیدا ہو چکے ہیں جس کی بنا پر پارٹی کی جانب سے ملاقات کے لیے حکومت پر دباو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس مقصد کے لیے احتجاج میں شدت لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
دوسری جانب سے حکومت کی طرف سے بھی اڈیالہ جیل کے اطراف میں سیکورٹی اقدامات میں اضافہ کر فیا گیا ہے اور اب توقع یہی کی جا رہی ہے کہ آج جب پی ٹی آئی قیادت احتجاج یا دھرنے کے لیے وہاؓ ہہنچے گی تو اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا،