The news is by your side.

اسلام آباد پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کر یک ڈائو ن جار ی

اسلام آباد پولیس کا انسپکٹر جنرل آف پولیس سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سرگرم ہے ، ترجمان پولیس

0

اسلام آباد پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کر یک ڈائو ن جار ی ہے،سنگین جر ائم میں ملوث تین مجرمان اشتہا ریو ں سمیت 10جر ائم پیشہ عناصر گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کیلئے مو ثر کریک ڈائو ن جاری ہے۔

اس سلسلے میں تھانہ گولڑ ہ، تھا نہ ترنول، تھا نہ کو رال، تھا نہ پھلگر اں اور تھا نہ بنی گا لہ پولیس ٹیموں نے سات ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے1,280گرام چرس،230گر ام آ ئس، مختلف بور کے چار پستول، ایک رائفل معہ ایمونیشن اور خنجر برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتار ی کے لئے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران تین مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی۔

ایس ایس پی آپریشنزاسلام آبادقاضی علی رضا نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں کی جان و ما ل کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن "پکار”15-پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کوجرائم سے پاک کیاجاسکے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.