تحریک انصاف بانی سے ملاقات کے لیے متحرک،مختلف فورمز پر سرگرمیاں تیز
اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا، عدالتوں میں درخواستیں دائر اور پارلیمنٹ میں بھی احتجاج
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے سے مسلسل انکار نے پاکستان تحریک انصاف میں نئی روح پھونک دی اور پی ٹی آئی اب ملاقات کو ممکن بنانے کے لیے کافی متحرک ہوگئی،
تحریک انصاف کی جانب سے نہ صرف اب اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کے علاوہ دھرنے دیے جا رہے ہیں بلکہ عدالتوں اور پارلیمنٹ کے دروازوں کو بھی کھٹکھٹایا جا رہا ہے،
پی ٹی آئی نے بدھ کی رات دیر گئے تک اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دیا جس میں کے پی کے وزیر اعلی سہیل آفریدی شریک رہے، جبکہ تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے بھی دھرنے کے مقام کا دورہ کیا،
جبکہ جمعہ کے روز پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کو اور انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کیا اور وہاں عمران خان سے ملاقات کے لیے درخواستیں دائر کیں،
علاوہ ازیں تحریک انصاف نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ میں بھی اس حوالے سے دباو بنانے کی کوشش کی اور نہ صرف سینٹ بلکہ قومی اسمبلی میں احتجاج بھی کیا جبکہ پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کے ایک وفد نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بھی ماقلات کی اور ان سے عمران خان سے ملاقات کو ممکن بنانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا،
واضح حکومت گذشتہ ڈیڑھ دو ماہ سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پا بندی لگا رکھی ہے اور اس دوران کسی بھی پی ٹی آئی رہنما کو اپنے پارٹی لیڈر سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، جو اس بات کا غماز ہے کہ حکومت نے عمران خان کو قید تنہائی سے دوچار کر رکھا ہے،
عمران خان کی قید تنہائی کے باعث ان کی صحت کے بارے میں بہت سے خدشات پیدا ہوگئے ہیں،