بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز اقدامات پر تحفظات ہیں،پاکستان
اقوام متحدہ کے ماہرین کے تازہ رپورٹ نے ایک بار پھر کشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتی ہے، ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کی میڈیا بریفنگ
اسلام آباد: دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا میں فائرنگ کا واقعہ افسوسناک ہے، پاکستان اس واقعے کی مذمت کرتا ہے، ہماری ہمدردیاں جاں بحق افراد کے ساتھ ہیں۔
یہ واقعہ عالمی سطح پر دہشت گردی کی واپسی کو ظاہر کرتا ہے عالمی برادری افغان دہشت گردی کو روکنے کے لیے اقدامات کرے،
انہوں نےتاجکستان میں ڈرون حملے میں تین چینی باشندوں کی ہلاکت پر چینی عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار افسوس کیا اور زور دیا کہ افغانستان اپنی سرزمین سے دہشت گردی روکے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے سندھ سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی مذمت کی اور کہا کہ راج ناتھ کا بیان سرحدوں کے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،
ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کے ماہرین کے تازہ نتائج پر شدید تشویش ہے، رپورٹ نے ایک بار پھر کشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتی ہے، کشمیر میں تقریباً 2,800 افراد کی پر من مانی گرفتاریاں کی گئی، گرفتار افراد میں صحافیوں، طلباء اور انسانی حقوق کے علمبرداروں شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تاریخی بابری مسجد کی جگہ مندر کا جھنڈا لہرانے پر شدید تحفظات ہیں، پاکستان کا بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز اقدامات پر تحفظات ہیں۔
رواں ہفتے ایران کی سپریم سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی پاکستان آئے، پاکستان اور ایران کے درمیان پاکستان ایران گیس پائپ لائن پر مشاورت ہوتی ہے، پاکستان اور ایران مل کر گیس پائپ لائن کا حل نکالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ویزوں پر کوئی پابندی عائد نہیں کی ،
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر داعش کا کوئی وجود نہیں ہے ،