معروف بھارتی فلمی اداکار دھرمیندر کا ہوا انتقال۔
دھرمیندر کی عمر 89 سال برس تھی ، وہ سانس کی بیماری میں مبتلا تھے اور بریچ کینڈی اسپتال میں زیر علاج تھے،
دہلی: معروف بھارتی فلمی اداکار دھرمیندر 89 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ دھرمیندر ظویل عرصے سے بیمار تھے اور بریچ کینڈی اسپتال میں زیر علاج تھے،
دھرمیندر کو ان کی دل کش شخصیت، مردانہ وجاہت، بے ساختہ اداکاری اور انسان دوستی نے عوام کے دل میں ایک خاص مقام عطا کیا تھا۔ ان کی یہ دل کش شخصیت ہی تھی کہ لاکھوں لڑکیاں اپنی کتابوں میں ان کی تصویر رکھتی تھیں۔ پنجاب کے ایک چھوٹے سے قصبے نسرالی سے نکل کر ممبئی کی چمکتی دنیا تک کا سفر آسان نہ تھا، مگر دھرمیندر کی سادگی، محنت اور اخلاص نے انہیں وہ مقام دلایا جس کا خواب ہر فنکار دیکھتا ہے۔ جب وہ پہلی بار پردۂ سیمیں پر نمودار ہوئے تو ناظرین نے فوراً پہچان لیا کہ یہ صرف ایک اور ہیرو نہیں بلکہ مستقبل کا ایک ناقابلِ فراموش فنکار ہے۔