The news is by your side.

رائیزنگ سٹارز ایشا کپ ٹورنامنٹ،سری لنکا کو شکست دے کر پاکستان فائنل میں پہچ گیا۔

رائیزنگ سٹارز ایشا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کے روز کھیلا جائے گا جس میں بنگلا دیشن پاکستان کے مدمقابل ہو گا 

0

دوحہ: پاکستان اے ٹیم نے رائیزنگ سٹارز ایشا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں سری لنکا کو  سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔

رائیزنگ سٹارز ایشا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کے روز کھیلا جائے گا جس میں بنگلا دیشن پاکستان کے مدمقابل ہو گا

سیمی فائنل میں پاکستان اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 153 رنز سکور کیے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 154 رنز کا ٹارگٹ دیا جس کا تعاقب کرتے ہوئے سرلنکا ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنا سکی اور اس ظرح پاکستان ٹیم کو 5 رنز سے کامیابی حاصل ہوئی،

سری لنکا کی جانب سے رتھنائیکے نے 40 اور وشین نے 29  اور کروس پولے نے 27 رنز کی اننگ کھیلی، جبکہ سری لنکا کے دیگر بیٹس مین ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے ،

پاکستان کی جانب سے سعد مسعود اور سفیان مقیم نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں

قبل ازیں پاکستان اے نے ؓیتنگ کا آغاز اچھے انداز میں کیا اور  اوپننگ بلے باز محمد نعیم اور معاذ صداقت  نے پہلی وکٹ کے لیے 30 رنز کی شراکت قائم کی۔

محمد نعیم کو 16 صداقت 23 رنز بنا کر وٹ ہوئے ، سعد مسعود اور غوری نے چھٹی وکٹ کے لیے 47 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کو 100 رنز سے آگے لے گئے۔ احمد دانیال نے 8 گیندوں پر 22 رنز بنائے، جس میں 3 چھکے شامل تھے،

سری لنکا اے کی بولنگ میں پرمود مدوشن نے 4 وکٹیں حاصل کیں، ٹریون میتھیو نے 3، جبکہ رتھنائیک اور ویلا لاگے نے ایک ایک وکٹ لی۔

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.